حماس اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی کیلئے کوششیں تیز

ویب ڈیسک: حماس اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی کیلئے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں ثالثوں نے نئے معاہدے کیلئے تمام زاویئے پرکھنے شروع کر دیئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حماس اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی کیلئے ثالثوں کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی کا پلان بھی زیرغور ہے۔ اس حوالے سے حماس کا کہنا ہے مجوزہ تجاویز کی قبولیت اسرائیلی جارحیت کے خاتمے اور قابض افواج کے انخلا سے مشروط ہے۔
یاد رہے کہ حماس اور اسرائیل کےمابین جنگ کے دوران اب تک 27 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ ہزروں زخمی بھی ہیں۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل کی تحقیقات، سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر طلب