غیرشرعی نکاح کیس، عمران خان، بشری بی بی کو 7/7 سال قید کی سزا

ویب ڈیسک: غیرشرعی نکاح کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو 7/7 سال قید کی سزا سنا دی گئی.
عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت میں نکاح کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے عمران خان اور بشری بی بی کے نکاح کو غیرشرعی اور غیرقانونی قرار دیتے ہوئے 7،7 سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔
واضح رہے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش کیا گیا، پھر اڈیالہ جیل میں سزا سنا دی گئی۔
غیر شرعی نکاح کیس میں جج قدرت اللہ نے ملزمان کو پیش کرکے محفوظ فیصلہ سنایا۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر 5 ،5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ورکرز ویلفیئر بورڈ کی کمرشل اراضی کی نشاندہی کی جائے،فضل شکور خان