ہسپتالوں چھٹیاں

عام انتخابات 2024، خیبر پختونخوا کے تمام ہسپتالوں میں چھٹیاں منسوخ

ویب ڈیسک: 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے تناظر میں خیبر پختونخوا کے تمام ہسپتالوں میں چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے تمام میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز، ڈی ایچ اوز کو مراسلہ جاری کر دیا۔
مراسلہ کے مطابق تمام ہسپتالوں اور متعلقہ اداروں میں تمام اسٹاف کی چھٹیاں منسوح کردی گئی ہیں،
محکمہ صحت کی ہسپتال انتظامیہ کو اسٹورز میں ضروری ادوایات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ججز تقرری :پی ٹی آئی نے آئینی ترامیم کی مخالفت کردی