جویریہ خان

قومی ویمن ٹیم کی سابق کپتان جویریہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک

ویب ڈیسک : پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور سینئر بیٹر جویریہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
جویریہ خان اور وقاص کی شادی کی پروقار تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں انکے عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی۔
جویریہ نے مئی 2008 میں سری لنکا کیخلاف میچ سے ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا‘ ون ڈے میچز میں انہوں نے پاکستان کیلئے 2885 رنز جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں 2018 رنز اسکور کیے ہیں۔
انہوں نے اپنا آخری او ڈی آئی میچ 2022 میں بھارت جبکہ آخری ٹی ٹوئنٹی فروری 2023 میں آئرلینڈ کیخلاف کھیلا تھا۔

مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا