ایشیا کپ مالی معاملات، پاکستان اور سری لنکا میں اختلافات برقرار

ویب ڈیسک: ایشیا کپ کے مالی معاملات کے حوالے سے پاکستان اور سری لنکا میں اختلافات بدستور برقرار ہیں۔ پاکستان میں ہونے والے ایشیا کپ میں بھرت نے شرکت سے انکار کر دیا تھا اس وجہ سے ہائیبرڈ ماڈل کے تحت سری لنکا میں کچھ میچز رکھےگئے۔
ذرائع کے مطابق 30 ا گست تا 17 ستمبر ہونے والے اس ایونت کے مالی معاملات پر تاحال پاکستان اور سری لنکا میں اختلافات پائَے جاتے ہیں۔
اے سی سی میٹنگ میں صدر سری لنکا کرکٹ شمی سلوا نے ہوٹلز کے بلز کی عدم ادائیگی کا تذکرہ کیا جس پر پی سی بی نے موقف اپنایا کہ بہت سے ایسے بلز ہیں جن کی تصدیق باقی ہے، چارٹرڈ فلائٹس کی گتھی بھی سلجھانی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے دو ٹوک موقف اپنایا کہ ایشیا کپ کا مکمل ایونٹ پاکستان میں نہ کرانے کا آئیدیا اے سی سی کا تھا۔ اس لئے اخراجات بھی اب اسے ہی برداشت کرنے ہونگے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارشیں، سیلاب کا الرٹ جاری