ووٹرز زائد المیعاد شناختی کارڈ پر بھی ووٹ کاسٹ کر سکیں گے

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2023ء کی ووٹر لسٹ میں شامل شہریوں کو پرانے اور زائد المیعاد شناختی کارڈ پر بھی ووٹ ڈالنے کی اجازت دے دی ہے۔
اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے 859 پریذائیڈنگ افسروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں لاکھوں ایسے ووٹرز رجسٹرڈ ہیں جن کے شناختی کارڈ کی مدت مکمل ہوگئی ہے اور تجدید نہیں کی گئی۔
اس قسم کے ووٹرز کے ووٹ ڈالنے کے حوالے سے حکومت کی جانب سے کسی قسم کا واضح فیصلہ نہیں کیا گیا لیکن الیکشن کمیشن نے 8فروری کو پولنگ کے دن زائد المیعاد شناختی کارڈ ہو لڈرز کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دے دی ہے تاہم ووٹ ڈالتے وقت ان لوگوں کیلئے شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہوگا۔

مزید پڑھیں:  سعودی عرب :حج ویزوں کے حوالے سے نئے ضوابط کا اعلان