سانحہ 9 مئی ، 498 نامزد ملزمان کے ٹرائل کا اڈیالہ جیل میں آغاز

ویب ڈیسک: سانحہ 9 مئی کے دوران فوجی تنصیبات پر حملوں کے سلسلے میں 498 نامزد ملزمان کے ٹرائل کا آج سے آغاز ہوگا۔ اس حوالے سے بتایا گیاہے کہ انسداددہشت گردی عدالت کے جج اعجاز آصف نے بانی پی ٹی آئی سمیت سیکڑوں کارکنوں کو طلب کر رکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق جج اعجاز آصف سانحہ 9 مئِ کے حوالے سے 498 ملزمان کےخلاف جیل ٹرائل کا آغاز کریں گے۔
یاد رہے سانحہ 9 مئی کے حوالے سے اے ٹی سی نے گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئِی اور شاہ محمود قریشی کو مقدمات کی نقول فراہم کرتے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کیلئے 6 فروری کی تاریخ مقرر کی تھی۔

مزید پڑھیں:  شیر افضل مروت کی گاڑی حادثے کا شکار