احتجاجی مظاہرہ

مردان پار ہوتی کے عوام کا گیس لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک :مردان پار ہوتی کے عوام گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ‘حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ۔
مظاہرین نے گیس کی عدم فراہمی کے لئے احتجاجاً مین روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے مکمل طورپر بند کردیا ۔
روڈ کی بندش کے باعث گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
مظاہرین نے نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ تین چار روز سے گیس کی فراہمی مکمل طورپر معطل ہے ۔
مظاہرین نے گیس کی فراہمی بحال ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کی دھمکی دیدی ۔

مزید پڑھیں:  قیدیوں کی رہائی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری رہیں گے، یوو گیلنٹ