بلوچستان میں انتخابی دفاتر کے باہر 2 دھماکے، 27افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: انتخابات سے ایک دن قبل بلوچستان میں خون کی ہولی، انتخابی دفاتر کے باہر دھماکوں کے نتیجے میں27جاں بحق جبکہ 45 سے زائد زخمی ہوگئے۔
بلوچستان کے علاقے پشین میں سیاسی جماعت کے دفتر کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 30 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پشین کے حلقہ پی بی 47 میں سیاسی جماعت کے دفتر کے قریب دھماکا ہوا ہےجس کے نتیجے میں17 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  فیض آباددھرنافیصلےپرعمل کرلیاجاتاتو 9مئی کا واقعہ نہ ہوتا، چیف جسٹس

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ دھماکے کے باعث 30 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں کوئٹہ کے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور نقصان کا تعین کیا جارہا ہے جبکہ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
پشین کے علاقے خانوزئی میں انتخابی اُمیدوار اسفند یار کاکڑ کے انتخابی دفتر پر خودکش دھماکا ایسے وقت میں ہوا ہے۔ جب عام انتخابات میں محض ایک روز باقی ہے۔
جبکہ دوسری طرف قلعہ سیف اللہ میں جمعیت علماء اسلام کے ضلعی دفتر جسے مرکزی الیکشن سیل بھی قرار دیا گیا تھا وہاں ایک زوردار دھماکہ ہوا ہے۔
دھماکے سے10 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
جے یو آئی کے ضلعی دفتر کے اندر ہجوم ہر وقت رہتا ہے۔
ابتک صحیح صورتحال معلوم نہیں ہوسکی، گاڑیوں میں زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔