چارسدہ، اے این پی کی پشین اور قلعہ سیف اللہ میں دہشتگردی واقعات کی مذمت

ویب ڈیسک: بلوچستان کے علاقوں پشین اور قلعہ سیف اللہ میں ہونے والے پے در پے دو دھماکوں میں بھاری جانی نقصان پر مذمت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اے این پی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا کہ اے این پی دھماکوں میں شہید افراد کے اہل خانہ کے ساتھ شریک ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو تحفظ کا احساس دلائے اور معصوم شہریوں کو بے گناہ قتل کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے۔
یاد رہے کہ بلوچستان کے علاقوں پشین اور قلعہ سیف اللہ میں‌دھماکوں سے 25 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے.

مزید پڑھیں:  قائمہ کمیٹیوں کی صدارت عددی اکثریت پر دینے کا فیصلہ