بجلی کی بلا تعطل فراہمی

ملک بھر میں پولنگ کےروز بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا اعلان

ویب ڈیسک :بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے ملک بھر میں پولنگ کے روز بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے حکام نے اپنے بیان میں بتایا کہ ہیڈکوارٹرز میں خصوصی مانیٹرنگ سیل قائم کر دیئے گئے ہیں جبکہ فیلڈ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرکے ہنگامی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ تمام اضلاع میں پولنگ ڈے پر ہزاروں ملازمین فرائض سرانجام دیں گے اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے تیاریاں مکمل ہیں۔
حکام نے مزید بتایا ہے کہ 8 اور 9 فروری کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، اس سلسلے میں کنٹرول رومز قائم کر دیئے گئے ہیں اورعملہ الیکشن کے روز ہائی الرٹ رہے گا۔

مزید پڑھیں:  اے این پی خیبرپختونخوا کی صوبائی انفارمیشن کمیٹی تشکیل