پولنگ جاری

خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے پولنگ جاری

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں ووٹرز کی کل تعداد 2 کروڑ 16 لاکھ 92 ہزار 381 ہیں۔ جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 18 لاکھ 30 ہزار 683 ہیں جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 98 لاکھ 61 ہزار 698 ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاورمیں ووٹرز کی تعداد 21لاکھ 7ہزار 692 ہے۔
جبکہ الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں ووٹرز کی رجسٹرڈ تعداد 15لاکھ 19ہزار 597 ہیں۔
ضلع چارسدہ میں 10لاکھ 52ہزار 932 ووٹرز ہیں جبکہ نوشہرہ میں 8لاکھ 85ہزار 484 ووٹرز ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع صوابی میں 10لاکھ 98ہزار 912 ووٹرز ہیں اور ایبٹ آباد میں 9لاکھ 48ہزار 418 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔
سوات میں 14لاکھ 63ہزار 596 ووٹرز ہیں جبکہ مانسہرہ میں 11لاکھ تین ہزار 585، ووٹرذ رجسٹرڈ ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ڈی آئی خان میں 8لاکھ 71ہزار 142، لوئر دیر میں 8لاکھ 57ہزار 690، ہری پور میں 7لاکھ 20ہزار 589 ووٹرز رجسٹرڈہیں۔
بنوں میں 7لاکھ 17ہزار 49، کوہاٹ میں 6لاکھ 59ہزار 320 ووٹرز ہیں۔
باجوڑ میں 6لاکھ 58ہزار 502،خیبر میں 6لاکھ 31ہزار 277،ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔
اپر دیر میں 5لاکھ 81ہزار 837، لکی مروت 5لاکھ 12ہزار 473 ووٹرز ہیں
کرک میں 4لاکھ 82ہزار 516،ملاکنڈ میں 4لاکھ 63ہزار 646 ووٹرز ہیں۔
شانگلہ میں 4لاکھ 62ہزار 224 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔
شمالی وزیرستان میں 4لاکھ 26ہزار 134 ووٹرز ہیں۔
کرم میں 4لاکھ 13ہزار 171،مہمند میں 3لاکھ 54ہزار 213 ووٹرز ہیں۔
بٹگرام میں 3لاکھ 27ہزار 380 ، ہنگو میں 3لاکھ 23ہزار 61، جنوبی وزیرستان اپر میں 2 لاکھ 91ہزار488، اورکزئی میں 2لاکھ 27ہزار 624، ٹانک میں 2 لاکھ 23ہزار 867، ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔
لوئر چترال میں ایک لاکھ 81ہزار 727ووٹرز ہیں، اپر چترال میں ایک لاکھ 30ہزار 559،
جنوبی وزیرستان لوئر میں ایک لاکھ 72ہزار 64 ووٹرز ہیں۔
کوہستان لوئر میں 76ہزار 577، جبکہ کوہستان اپر میں 75ہزار143 ووٹرز ہیں۔
تورغر میں ایک لاکھ 20ہزار 848، ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔
سب سے کم رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد کولائی پالس میں 43ہزار 250 ہیں۔

مزید پڑھیں:  چمپئنز ٹرافی، آئِی سی سی چیف کیوریٹر نے پاکستانی پچز کا معائںہ کیا