آن لائن ٹکٹ

پاکستان سپر لیگ 9 کیلئے آن لائن ٹکٹ ویب سائٹ بحال

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کیلئے آن لائن ٹکٹ ویب سائٹ بحال کردی گئی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر لیگ انتظامیہ نے شائقین کو آگاہ کیا تھا کہ پی ایس ایل ٹکٹ پارٹنرز کی ٹیکنکل ٹیم ویب سائٹ پر سائبر اٹیک کی وجہ سے پیدا ہونے والی پریشانیوں کو دور کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
پی ایس ایل انتظامیہ نے ٹکٹوں کیلئے نجی کوریئر کمپنی کیساتھ معاہدہ کیا ہوا ہے۔
یاد رہے ٹکٹوں کی فروخت کے آغاز سے ایک روز قبل ہیکرز نے ویب سائٹ پر حملہ کر دیا تھا جس کے باعث فینز ٹکٹ کی بکنگ سے قاصر رہے تھے۔
پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے میچز 17 فروری سے 4 شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  سیشن جج شاکر اللہ مروت اغواء، آئی جی اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ طلب