آزاد امیدوار آگے

پشاور سے قومی اسمبلی کی 3نشستوں پر پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار آگے

ویب ڈیسک :ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔
اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پشاور کے قومی اسمبلی کی تین حلقوں پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوارو آگے ہیں ۔
این اے 32کے تین پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے آزاد امیدوار آصف خان 1169 ووٹ لے کر آگے ‘عوامی نیشنل پارٹی کے غلام احمد بلور 191ووٹ کیساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ جمعیت علمائے اسلام حسین احمد مدنی کا 17 ووٹوں کیساتھ تیسرے نمبر پر ہیں ۔
اسی طرح پشاور کے حلقہ این اے31کے چار پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شیرعلی ارباب 1553 ووٹوں کےساتھ آگے‘اے این پی کے پیر ہارون شاہ 157 ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں ۔
حلقہ این اے 29پشاور کے دو پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار ارباب عامرایوب 988 ووٹ کے ساتھ پہلے اے این پی کے ثاقب اللہ چمکنی 299 ووٹوں کے ساتھ دوسرے جبکہ آزاد امیدوار محمد شفیق 212 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں ۔

مزید پڑھیں:  بنوں، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹم اہلکار جاں بحق