ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

امریکی شہر لاس ویگاس میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

ویب ڈیسک: امریکہ میں ایک ہیلی کاپٹر موجاو ریگستان میں گر گیا جس میں 6 افراد سوار تھے۔
سان برنانڈینو پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر گزشتہ روز لاس ویگاس سے تقریبا 10 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع موجاو ریگستان میں ایک چھوٹے سے قصبے کے قریب گرا ہے۔
حکام کے مطابق یہ ہیلی کاپتر پام اسپرنگس ہوائی اڈے سے پرواز کرتے ہوئے ریاست نیواڈور جا رہا تھا جس کے حادثے کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔
امریکی ہوابازی کے ادارے نے تاحال حادثے میں ہلاک یا زخمی ہونے والوں کے بارے میں کسی قسم کا بیان نہیں دیا ہے جبکہ امدادی کاروائی بھی جائے حادثہ پر جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، درخواست نمٹا دی گئی