ایشین کپ فٹ بال

قطر نے ایشین کپ فٹ بال کا ٹائٹل دوسری مرتبہ اپنے نام کرلیا

ویب ڈیسک: قطر نے ایشین کپ فٹ بال کا ٹائٹل مسلسل دوسری مرتبہ اپنے نام کرلیا ہے ۔
دوحہ کے لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں زیادہ تر وقت اردن کا پلہ بھاری رہا لیکن ان کے کھلاڑی ملنے والے مواقع سے فائدہ نہ اٹھاسکے‘دفاعی چمپئن قطر کی جانب سے تینوں گول اکرم عفیف نے پنالٹی ککس پرکیے۔
اکرم عفیف نے پہلا گول 22 ویں، دوسرا گول 73 ویں اور تیسرا گول دوسرے ہاف کے انجری ٹائم میں اسکور کیا جب کہ اردن کا واحد گول یازان نے67 ویں منٹ میں بنایا۔
اس طرح قطر نے فائنل میں اردن کو ا یک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اغوا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا نوٹس