کوہاٹ سمیت دیگر اضلاع میں پولنگ جاری، انٹرنیٹ سروس معطل

ویب ڈیسک: ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں کوہاٹ سمیت خوشاب اور گھوٹکی میں پولنگ کا عمل بعض وجوہات کی بنا کر پر مکمل نہیں ہو سکا تھا۔ اس لئے ان علاقوں میں آج پولنگ ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع کوہاٹ کے حلقے پی کے 90 میں درہ آدم خیل کے 25 پولنگ سٹیشنوں، خوشاب کے حلقے این اے 88 کے 26 پولنگ سٹیشنوں اور گھوٹکی پی ایس 18 کے 2 پولنگ سٹیشنوں پر بدامنی کی صورتحال کی وجہ سے پولنگ کا عمل متاثر رہا۔
ان حالات کی وجہ سے پولنگ موخر کی گئی تھی جو آج صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر وقفے جاری رہے گی۔
یاد رہے کہ ضلع کوہاٹ میں پولنگ کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کئَے گئے ہیں، بازار مکمل طور پر بند جبکہ درہ آدم خیل میں موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، فریقین کے درمیان فائرنگ، دو افراد جاں بحق