نواز شریف کی این اے 15 سے انتخابی عذرداری کی درخواست مسترد

ویب ڈیسک: نواز شریف کی این اے 15 سے انتخابی عذرداری کی درخواست الیکشن کمیشن کی جانب سے مسترد کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق انتخابی عذر داری پر سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔
دوران سماعت ریٹرننگ افسران نے اپنی رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ این اے 15 کا نتیجہ فارم 45 پر کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے شہزادہ گستاسب کی جیت کا اعلامیہ روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔

مزید پڑھیں:  آل پاکستان نانبائی ایسوسی ایشن کا 8 مئی کو شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان