پی ٹی آئی وفد

پی ٹی آئی وفد کی فضل الرحمن سے ملاقات،عمران خان کا پیغام پہنچایا

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کے وفد کی جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات‘بانی چیئرمین عمران خان کا پیغام پہنچایا ۔
اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پراسد قیصر کی سربراہی میں پی ٹی آئی کا وفد پہنچا تو مولانا فضل الرحمن نے خیر مقدم کیا ۔
ملاقات میں حالیہ انتخابات اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کے علاوہ حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی سمیت تحفظات پر بھی گفتگو ہوئی‘جبکہ پی ٹی آئی نے عمر ایوب کو وزیراعظم کا ووٹ دینے کے لیے بھی حمایت مانگ لی۔

مزید پڑھیں:  ممبئی، مدارس پر پابندی کا عمل سپریم کورٹ نے روک دیا
مزید پڑھیں:  تخت بھائی :خوڑ میں نہاتے ہوئے 8سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق

پی ٹی آئی وفد میں اسد قیصر ، عامر ڈوگر، بیرسٹرسیف، فضل محمد ، عمیر نیازی جبکہ جے یو آئی کے انجینئر ضیاءالرحمان،سینیٹر طلحہ محمود، اسلم غوری، مفتی روزی خان، حافظ حمداللہ، صاحبزادہ اسجد محمود شامل تھے ۔
دونوں جماعتوں کے قائدین حالیہ انتخابات پر مشاورت بھی کی ۔