عبدالعلیم خان کی این اے 117 سے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی اعجاز بٹر کی جانب سے عبدالعلیم خان کی این اے 117 سے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج کر دیا گیا ہے۔
درخواست گزار کی جانب سےکہا گیا ہے کہ 9 فروری کو جاری فارم 47 کو کالعدم اور 15 فروری کو جاری علیم خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔
تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی اعجاز بٹر نے درخواست میں مطالبہ کیا ہے کہ تمام امیدواروں کی موجودگی میں رزلٹ مرتب کرنے کا حکم دیا جائے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسر سے متعلقہ ریکارڈ بھی طلب کرے۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی اعجاز بٹر کی جانب سے این اے 117 سے عبدالعلیم خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سائفر کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت 8مئی تک ملتوی