پی ٹی آئی اتحادی حکومت کا حصہ بنے گی نہ حمایت کریگی، بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ انتخابات کے بعد بننے والی اتحادی حکومت کا حصہ بنیں گے نہ اس کی حمایت کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت کی ضرورت اس وقت پڑتی ہے جب ہمارے پاس مینڈیٹ نہ ہو۔ اس کے باوجود ہمارا موقف واضح ہے۔
حکومت سازی کے حوالے سے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمارا مؤقف واضح اور دو ٹوک ہے، ہمارے پاس عوام کا مینڈیٹ ہے۔ اس مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہئے تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو اس وقت قومی اسمبلی میں 180 سیٹوں کی برتری حاصل ہے، ان میں 82 کامیاب آزاد اراکین سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوچکے ہیں جبکہ باقی 10 اراکین جلد شامل ہوجائیں گے۔
رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم 29 فروری کو پارلیمنٹ جائیں گے، وہاں بیٹھیں گے، اور حکومت سازی کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اگر ہماری نشستیں بحال نہیں ہوتیں تو اپوزیشن کی بینچز پر بیٹھیں گے لیکن ن لیگ اور پی پی کے ساتھ مذاکرات نہیں کرینگے۔ جے یو آئی کے ساتھ ہمارا اتحاد تھا نہ اب ہے۔

مزید پڑھیں:  دوست ممالک سے 12ارب ڈالر کاقرضہ رول اوور کرانے کا فیصلہ