پنجاب کی گورنر شپ کے لیے پیپلز پارٹی نے 3 نام بتا دیئے

ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی نے پنجاب کی گورنر شپ کیلئَے 3 نام بتا دیئے۔ ان میں مخدوم احمد محمود، قمر زمان کائرہ اور ندیم افضل چن کے نام شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مخدوم احمد محمود پیپلز پارتی اور مسلم لیگ ن دونوں کے لیے قابلِ قبول ہیں۔
یاد رہے کہ اسلام آباد میں زرداری ہاؤس میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو، ن لیگ صدر شہباز شریف اور سابق صدر آصف زرداری نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ شہباز شریف ایک بار پھر ملک کے وزیراعظم بنیں گے جبکہ صدر مملکت کے لیے آصف علی زرداری ہمارے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔
ایسے میں چاروں صوبوں کی گورنر شپ کیلئے بھی فارمولا طے کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب کی گورنر شپ کیلئے پیپلز پارٹی نے 3 نام بتا دیَے ہیں۔

مزید پڑھیں:  جمرود :دریائے کابل سے 9سالہ بچے کی لاش برآمد