غزہ، 7 لاکھ سے زائد بچے غذائیت کی کمی کا شکار

ویب ڈیسک: غزہ میں صورتحال سنگین تر ہوتی جا رہی ہے۔ اسرائیل فلسطین کو دونوں جانب سے گھیرے ہوئے ہے۔ ایک جانب جارحیت تو دوسری جانب غذائی امداد روک رکھی ہے جس سے 7 لاکھ سے زائد بچے غذائیت کی کمی کا شکار ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں کم از کم 3 لاکھ 50 ہزار سے لوگ زائد وبائی امراض کا شکار ہیں جن میں 60 ہزار سے زائد حاملہ خواتین بھی شامل ہیں۔
وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی افواج کی پابندیوں کے باعث خوراک اور دیگر ضروری اشیاء نہیں پہنچ پا رہیں۔ اس لئے ایک اندازے کے مطابق 7 لاکھ سے زائد بچے غذائیت کی کمی کا شکار ہیں جس سے پیچیدہ امراض جنم لینے لگے ہیں۔
وزارت صحت کی رپورٹ میں مزید بتایا گیاہے کہ شمالی غزہ میں نصف ملین افراد قحط کا شکار ہیں جو انہیں موت کی جانب دھکیل رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  آزادی صحافت عالمی مسائل اجاگر کرنے کیلئے ناگزیر ہے، صدر، وزیراعظم