شیر افضل

مخصوص نشستوں کیلئے ہائیکورٹ جائیں گے، شیر افضل

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے حصول کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے ۔
اسلام آباد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ءپی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مفتی عطا تارڑ کا فتویٰ ہم نے سن لیا ہے جسے ہم مکمل طور پر رد کرتے ہیں‘اگر انتخابی عمل میں الیکشن کمیشن ہمیں مخصوص نشستیں نہیں دیں گے جو بادی النظر میں نظر آرہا ہے تو ہم ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا پہلے دن تھانے کا چکر لگانے سے کاش! انہیں احساس ہوکہ پولیس کیا کر رہی ہے، پنجاب پولیس تو ان کی اپنے بندوں پر مشتمل فورس ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ دو سال میں پولیس نے پی ٹی آئی کا حشر نشر کیا ہوا ہے، ایسے تھانوں کے دوروں سے کچھ نہیں ہوتا جب تک پولیس کا نظام ٹھیک نہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں صدیوں پرانا پولیس کا نظام ہے، پنجاب ایک پولیس سٹیٹ ہے، پنجاب میں انسانی حقوق کو ہمشہ سے پامال کیا جاتا رہا ہے جو افسوسناک ہے۔

مزید پڑھیں:  قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے،وزیراعظم