محمود خان اچکزئی

محمود خان اچکزئی سنی ا تحاد کونسل کے صدارتی امیدوار نامزد

ویب ڈیسک:سنی اتحاد کونسل کی جانب سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا گیا ہے ۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل سے سنی اتحاد کونسل کے رہنماو¿ں کے لیے پیغام جاری کیا ہے کہ وہ محمود خان اچکزئی کی حمایت کریں۔
الیکشن کمیشن نے 9 مارچ کو صدارتی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کر رکھا ہے جس کے لیے کاغذات نامزدگی 2 مارچ کو دوپہر 12 بجے سے پہلے جمع کرائے جا سکیں گے۔
الیکشن شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 4 مارچ کو ریٹرننگ آفیسر صبح 10 بجے کریں گے، کاغذات نامزدگی 5 مارچ دوپہر 12 بجے تک واپس لیے جا سکیں گے۔
گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے محمود خان اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کرنے کا اشارہ بھی دیا تھا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے آصف علی زرداری صدارتی امیدوار ہوں گے، چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کے تائید کنندہ ہوں گے جبکہ فاروق ایچ نائیک ان کے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔

مزید پڑھیں:  سانحہ 9 مئی کے ذمہ داروں کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرانا چاہیے، آصف زرداری