سینٹ کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

ویب ڈیسک: الیکشن 2024ء میں کامیاب قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکن کے طور پر حلف اٹھانے سے سینیٹ کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ضمنی انتخابات کے شیڈول کے مطابق ان خالی نشستوں پر انتخاب 14 مارچ کو ہونگے۔
شیڈول کے مطابق امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی امیدواروں کی ابتدائی فہرست بھی مرتب کردی گئی ہے اور کل بروز منگل کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی۔
اس مرحلے کے بعد کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 7 مارچ جبکہ ان پر فیصلے 9 مارچ کو کئے جائیں گے۔
شیڈول کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی 10 مارچ کو واپس لئے جاسکیں گے اور پولنگ 14 مارچ کو پارلیمنٹ ہاﺅس، سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں کی عمارتوں میں صبح9 بجے سے شام کے 4 بجے تک ہوگی۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد جیل میں خواندگی پروگرام کی تکمیل کے بعد اسناد کی تقسیم