سینیٹ انتخابات، پیپلز پارٹی، ن لیگ اور جے یو آئی متحرک، امیدوار نامزد، ٹکٹ جاری

ویب ڈیسک: سینیٹ انتخابات کیلئے پیپلز پارٹی، ن لیگ اور جے یو آئی کی جانب سے امیدوار نامزد کر دیئَے گئے جبکہ انہیں ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے میر عبدالقدوس بزنجو کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔ میر عبدالقدوس بزنجو وزیر اعلیٰ بلوچستان رہ چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میر عبدالقدوس بزنجو کو ٹکٹ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور مرکزی رہنما پیپلز پارٹی اعجاز جاکھرانی نے دیا۔
دوسری جانب سینیٹ انتخابات کیلئے ن لیگ بھِی متحرک ہو گئی ہے اور دوستن ڈومکی کو شہباز شریف نے ٹکٹ جاری کردیا۔
سینیٹ انتخابات کیلئے جمعیت علماء اسلام نے بھی اپنا امیدوار نامزد کر دیا۔ ذرائع کے مطابق عبدالشکور غیبیزئی کو جے یو آئی نے ضمنی سینیٹ انتخابات میں اپنا امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ بلوچستان سے سینیٹ کی 3 خالی نشستوں پر 12 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ ان کے مابین سخت مقابلہ متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، 2 روزہ پاک انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو 2024 کا انعقاد