مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین کو حلف اٹھانے سے روک دیاگیا

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں کے نہ ملنے کے حوالے سے سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
ذرائع کے مطابق عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین کو حلف اٹھانے سے روک دیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپیکر مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے کل تک حلف نہ لیں۔
یاد رہے کہ سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔
بعد ازاں پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔
یاد رہے کہ سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر پشاور ہائیکورٹ میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے سماعت ہوئی۔
ذرائع کےمطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستیں الاٹ نہ کرنے کا فیصلہ سنی اتحاد کونسل نے پشاور ہائیکورٹ میں چینلج کر رکھا تھا ۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردی سے نمٹنے میں پاکستان کا ساتھ دینے کیلئے پرعزم ہیں، میتھیو ملر