ٹی ٹی پی حملےرکوانےکیلئَےپاکستان کاافغان حکومت پردباوکامطالبہ

ویب ڈیسک: کالعدم ٹی ٹی پی کی دہشتگردانہ کارروائیوں کو روکنے کیلئے پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل اجلاس میں افغان حکومت پر دباو ڈالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق افغانستان سے متعلق سلامتی کونسل اجلاس میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی جدید ہتھیار کیسے اور کہاں سے حاصل کر رہی ہے اس کے بارے میں سب کو پتہ چلنا چاہیے۔
سلامتی کونسل اجلاس میں انہوں نے واضح کیا کہ ٹی ٹی پی کے مالیاتی ذرائع کی کھوج لگانے سمیت افغان عبوری حکومت کو کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق بھی ختم کرے۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے افغان عبوری حکومت کو ٹی ٹی پی سے تعلق ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  کاربن کریڈٹ صوبے کا حق ،قبضہ قبول نہیں:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا