آئی ایم ایف دوسرے اقتصادی جائزے کیلئے مشن پاکستان بھیجنے کو تیار

ویب ڈیسک: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پاکستان میں حکومت سازی کا عمل مکمل ہونے کے بعد دوسرے اقتصادی جائزے کیلئے مشن پاکستان بھیجنے کا گرین سگنل دیدیا۔
یاد رہے کہ موجودہ سٹینڈ بائی ارینجمنٹ اپریل 2024ء میں ختم ہو رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جیولی کوزیک نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ موجودہ سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کی تکمیل ترجیح ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ معاشی استحکام کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ کام کے منتظر ہیں۔ اس حوالے سے وہ پہلے بھی مثبت اشارے دے چکی ہیں۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ کا ملک بھر میں تحاوزات ختم کرنے کا حکم