صوابی، زمین کے تنازعہ پر بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل

ویب ڈیسک: ضلع صوابی میں زمین کے تنازعہ پر بھائی کےہاتھوں بھائی قتل ، مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ضلع صوابی کے علاقہ تورڈھیر محلہ شگئی کے عبدالوکیل کے بیٹے صیاد زیب نے اپنے بھائی شاہ زیب عمر 21 سال کو قتل کردیا۔
اس حوالے سے درج ایف آئی آر میں مقتول کے والد کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شاہ زیب دوسرے کمرے میں سو رہا تھا کہ اس دوران رات 3 بجے صیاد زیب نے اپنے ہی بھائی پر فائر کر کے اس کی زندگی کا چراغ گل کر دیا۔
یاد رہے کہ ایف آئی آر میں چچا امیر زیب اور بیٹا صیاد زیب پر دعویداری کی گئی ہے جبکہ وجہ عناد جائیداد بتایا جارہا ہے جس پر بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھیج دیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کر دیئے۔

مزید پڑھیں:  سانحہ9مئی کوایک سال مکمل،جیدعلماء ودیگرکاجناح ہاؤس کادورہ