عمر ایوب کی 14 اپریل تک 6 مقدمات میں سفری ضمانت منظور

ویب ڈیسک: پاکستان کی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بنچ میں پیشی ہوئی۔ سماعت کے دوران عدالت نے پی ٹی آئِی رہنما کی 14 اپریل تک 6 مقدمات میں سفری ضمانت منظور کرلی۔
اس موقع پر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ میرے خلاف مختلف مقامات پر 95 بوگس مقدمات درج ہیں، ان میِں قتل اقدامات قتل اور دہشت گردی کی دفعات لگا کر مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہمارے جتنے بھی لیڈر ہیں سب کو جیلوں سے نکالنا ہے۔
اس موقع پر بابر اعوام ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ وفاق اور پنجاب میں جعلی حکومتیں بنائی گئی ہیں جبکہ صدر کے انتخابات بھی غیر قانونی غیر آئینی ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملک جہاں جا رہا ہے اس پر سوچنا پڑے گا:عمران خان