برفباری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مزید بارشوں اور برفباری کا امکان

ویب ڈیسک:محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں بارشوں،تیز ہواؤں اور بالائی اضلاع میں برفباری کا ایک اور سلسلہ 10مارچ کی شام سے شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔
پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کیلئے نیا مراسلہ جاری کردیا، بارشوں اور برفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی گئی ۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے محمد قیصر خان کے مطابق برفباری اور بارشوں سے بالائی اضلاع میں لینڈسلائیڈنگ کاخدشہ ہے ،ضلعی انتظامیہ چھوٹی اور بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائے ۔
طوفان کی صورت میں عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہنے ،حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے اور احتیاتی تدابیر کی ہدایت دی گئی ہے ۔
پی ڈی ایم اے نے ہدایات جاری کیں کہ حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کو مقامی آبادی تک پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں ، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں اورسڑک کی بندش کی صورت میں ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کئے جائیں۔
مراسلے میں مزید کہا گیا کہ حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پرمسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے ‘ہنگامی خدمات کے اہلکاروں کی دستیابی یقینی بنائیں۔
مراسلے میںسیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ بارشوں اور برفباری کا سلسلہ 14مارچ تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے ۔

مزید پڑھیں:  کراچی سے حج آپریشن شروع، پہلی پرواز روانہ، دوسری کیلئے امگریشن جاری