3افراد جاں بحق

کرک:مسافر کوچ اور کنٹینر کے تصادم میں 3افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: کرک میں انڈس ہائی وئے پر سپینہ کے قریب مسافر کوچ اور کنٹینر میں تصادم سے 3افراد جاں بحق اور 5زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ٹیموں نے فوری طورپر موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو ایمبولینس میں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے تین افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ۔
زخمیوں کا علاج ہسپتال میں علاج جاری جبکہ انڈس وے سے کنٹینر کو ہٹانے کے لئے بھاری مشینری پہنچا دی گئی ہے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے باعث ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  9مئی کو قوم اور فوج کو لڑانے کی سازش کی گئی تھی،طاہر محمود اشرفی