امداد کا اعلان

سعودی عرب کا گوادر کے بارش متاثرین کیلئے امداد کا اعلان

ویب ڈیسک: سعودی عرب کی جانب سے گوادر کے بارش متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کر دیاگیا۔
سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی اور پاکستانی عوام بھائی بھائی ہیں، مشکل گھڑی میں پاکستانی بھائیوں کی بھرپور مدد کریں گے۔
سعودی سفیر نے متاثرین بلوچستان کیلئے سعودی عرب کی طرف سے امدادی سامان کی فراہمی کا اعلان کیا، امدادی سامان میں 9 ہزار شیلٹرز کیمپس اور 9 ہزار راشن بیگز شامل ہیں۔
نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا کہ گوادر اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے یہ سعودیہ کی جانب سے تحفہ ہے، پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں، آئندہ بھی پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات مضبوط ہوں گے۔
اس موقع پر سعودی سفیر نے اردو میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

مزید پڑھیں:  کاٹلنگ، چیئرمین تحصیل کونسل کی نشست پر ضمنی انتخابات کل ہونگے، تیاریاں مکمل