پی ایس ایل9

پی ایس ایل9: پشاور زلمی کا کنگز کو جیت کیلئے 148رن کا ہدف

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ 9کے 29 ویں میچ میں پشاور زلمی نیکراچی کنگز کو جیت کے لیے 148 رن کا ہدف دے دیا۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی نیکراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ 20اوور میں 6وکٹوں کے نقصان پر147رن بنائے۔
کراچی کنگز کی جانب سے عرفات منہاس، زاہد محمود اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ گزشتہ روز ہی ہوچکا ہے۔
ملتان سلطانز، پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلے آف مرحلے میں پہنچ گئی ہیں جب کہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز دوڑ سے باہر ہوگئی ہیں۔
پی ایس ایل سیزن 9 کے پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو ملتان سلطانز 9 میچز میں 12 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔

مزید پڑھیں:  ججزخطوط پر ازخود نوٹس، ہمیں‌عدلیہ کو بااختیار بنانا ہے، سپریم کورٹ