پنجاب بھر میں جیلوں کی سیکورٹی سخت، ملاقاتوں پر پابندی عائد

ویب ڈیسک: پنجاب بھر میں جیلوں کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے، جیل آنے جانے والے پولیس اہلکاروں کی بھی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل کی بیرونی دیواروں پر خاردار تاریں لگانے کے بھی احکامات جاری کر دیئَے گئے ہیں۔
ترجمان جیل خانہ جات پنجاب کے مطابق سیکورٹی خدشات کے پیش نظر جیلوں کی سیکورٹی سخت اور قیدیوں کی ملاقات پر عارضی پابندی بھی عائد کر دی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے نے آئی جی جیل خانہ جات کو بھیجے گئے مراسلہ میں اڈیالہ، میانوالی، اٹک اور ڈیرہ غازی خان کی جیلوں میں سخت حفاظتی انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  این آر او نہیں، پاکستان کے مستقبل کیلئے مذاکرات چاہتے ہیں، شہریار آفریدی