لکی مروت، پولیس حراست میں زین اللہ کے قتل کیخلاف عوام کااحتجاج

ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت میں پولیس حراست میں جاں بحق ہونے والے زین اللہ کے قتل کیخلاف متحدہ قومی کمیٹی نے غزنی کے مقام پر احتجاج کیا۔
یاد رہے کہ بارش کے باوجود عوام نے بڑی تعداد میں احتجاج میں شرکت کی۔
مظاہرین نے متوفی زین اللہ کی نعش سڑک پر رکھ کر انڈس ہائی وے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی۔
اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ جابوخیل سے تعلق رکھنے والے ایف سی ملازم زین اللہ کو کل عصر کے وقت اٹھایا گیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایف سی اہلکار زین اللہ کو دوران حراست قتل کیا گیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس منشیات فروشوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کا ڈرامہ رچا رہی ہے۔
پولیس حراست میں زین اللہ کے قتل کیخلاف متحدہ قومی کمیٹی کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک ہمیں انصاف نہیں ملتا اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کو توانائی کی اشد ،امریکا کیساتھ رابطے میں ہیں:ترجمان دفتر خارجہ