تھانہ مچنی گیٹ کے زخمی اے ایس آئی مظہر خان بھی چل بسے، نماز جنازہ ادا

ویب ڈیسک: تھانہ مچنی گیٹ میں گزشتہ روز دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے اے ایس آئی مظہر خان ہسپتال میں دم توڑ گئے جس کے بعد جاں بحق اہلکاروں کی تعداد تین ہوگئی۔
یاد رہے کہ دہشتگردوں کے حملے میں دو اہلکار پہلے ہی شہید ہوگئے تھے۔
ذرائع کےمطابق تھانہ مچنی گیٹ کے شہید اے ایس آئی مظہر خان کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق چند روز قبل پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ مین ورسک روڈ ڈاگ لارہ میں پیش ایا تھا جہاں پولیس موبائل معمول کی گشت پر تھی۔

مزید پڑھیں:  سم بندکرناہمارے فریم ورک سے مطابقت نہیں رکھتا، پی ٹی اے