سینیٹ انتخابات، خیبرپختونخوا سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک: سینیٹ انتخابات کیلئے خیبرپختونخوا سے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹیکنوکریٹ کی نشستوں کے لئے اعظم خان سواتی اور سید ارشاد حسین نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔
سینیٹ انتخابات میں جنرل نشستوں پر عرفان سلیم ، محمد طلحہ محمود، دلاور خان ، فیصل جاوید، مرزا محمد آفریدی اور اظہر قاضی مشوانی نے کاغذات جمع کرائے۔
یاد رہے کہ کل کاغذات جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے۔

مزید پڑھیں:  جسٹس بابر کیخلاف سوشل میڈیا مہم بدنیتی پر مبنی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ