سینیٹ انتخابات، خیبرپختونخوا سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک: سینیٹ انتخابات کیلئے صوبہ خیبر پختونخوا سے 7 جنرل نشستوں کے لیے مختلف جماعتوں کے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سینئر قانون دان قاضی انور ایڈوکیٹ نے ٹیکنوکریٹ اور مہوش علی خان نے خواتین کی نشست کےلئے کاغذات جمع کرائے جبکہ خیبرپختونخوا سے سینیٹر روبینہ خالد کو بھی ٹکٹ جاری کردیا گیا۔
یاد رہے کہ سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات جمع کرانے کا آج آخری دن ہے۔
اس حوالے سے ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صوبہ سے 7 جنرل نشستوں کیلئے 67 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر رکھے ہیں۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات میں صوبہ خیبرپختونخوا سے خواتین کی 2 نشستوں کے لیے 14 جبکہ ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں کے لیے 8 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کیے۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے 143 ارکان 2 اپریل کو سینیٹ انتخابات کیلئے اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے۔

مزید پڑھیں:  حرم شریف اور مدینہ میں پرچم، تصاویر اٹھانا شرعا جائز نہیں،طاہر اشرفی