سینیٹ انتخابات، خیبرپختونخوا میں‌خواتین کی 2 نشستوں پر 14 امیدوار مدمقابل

ویب ڈیسک: سینیٹ انتخابات کیلئے صوبہ خیبر پختونخوا سے 7 جنرل نشستوں کے لیے مختلف جماعتوں کے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سینئر قانون دان قاضی انور ایڈوکیٹ نے ٹیکنوکریٹ اور مہوش علی خان نے خواتین کی نشست کےلئے کاغذات جمع کرائے۔
یاد رہے کہ سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات جمع کرانے کا آج آخری دن ہے۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات میں صوبہ خیبرپختونخوا سے خواتین کی 2 نشستوں کے لیے 14 جبکہ ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں کے لیے 8 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کیے۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے 143 ارکان 2 اپریل کو سینیٹ انتخابات کیلئے اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے۔

مزید پڑھیں:  درگئی: رکشہ اور موٹر سائیکل کے تصادم میں نوجوان جاں بحق