پشاور، 4 رکنی لیڈی گینگ نے دن دیہاڑے گھر کا صفایا کر دیا

ویب ڈیسک: پشاور کے پوش علاقے گلبہار نمبر 4 اعجاز آباد میں 4 رکنی لیڈی گینگ نے دن دیہاڑے گھر کا صفایا کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق چوری کی اس واردات میں 4 رکنی لیڈی گینگ 3 تولہ سونا اور نقدی لیکر فرار ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ریاض سٹریٹ میں دوپہر کے وقت 4 خواتین گلی میں داخل ہوئیں، اس دوران لیڈی گینگ نے حاجی میاں خان کی بہو سے پولیو کے قطرے والی کاغذ دکھائے کا کہا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق خاتون کمرے میں گئی ڈکیت گینگ کی دو خواتین بھی اسکے کمرے داخل ہوئیں اور چہرے پر سپرے کر کے خاتون کو بے ہوش کر دیا۔
پولیس ذرائع کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ واردات میں 4 رکنی لیڈیز گینگ نے الماری سے 3 تولہ سونا اور نقدی چرا لیا اور موقع واردات سے فرار ہو گئی۔
واقعہ کے بعد پولیس علاقے میں سرگرم لیڈیز گینگ کی تلاش میں مصروف ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ اور مغربی کنارے پر اسرائیلی بمباری، 17 فلسطینی شہید