پی ٹی آئِی جلسہ، انتظامیہ 2 دن میں فیصلہ کرے، اسلام آباد ہائیکورٹ

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کو جلسہ کی اجازت دینے کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت کی جانب سے انتظامیہ کو پی ٹی آئی جلسے کی اجازت کیلئے 2دن میں فیصلہ کرنیکا حکم دے دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مسعود مغل نے جلسے کی اجازت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ سماعت کے موقع پر عامر مغل کی جانب سے شیر افضل مروت ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
بعد ازاں دلائل سننے کے بعد چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی ائی جلسہ کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو 2 دن میں فیصلہ کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی ائی نے عدالت سے 23 مارچ کو رات 10 بجے اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے کی استدعا کی ہے۔

مزید پڑھیں:  کاٹلنگ، چیئرمین تحصیل کونسل کی نشست پر ضمنی انتخابات کل ہونگے، تیاریاں مکمل