پاکستان کیساتھ دہشت گردی کیخلاف تعاون کرتے رہیں گے، ویدانت پٹیل

ویب ڈیسک: امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ پاکستان کیساتھ دہشت گردی کیخلاف تعاون کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نہیں چاہتے کہ افغانستان دوبارہ سے دہشتگردوں کی آماجگاہ بنے۔
نائب ترجمان ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ پاکستانی عدالتوں میں زیر التوا مقدمات ان کا اندرونی معاملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کیساتھ دہشت گردی کیخلاف تعاون کرتے رہیں گے جبکہ امریکا کسی صورت نہیں چاہتا کہ افغانستان دوبارہ سے دہشت گردوں کی آماج گاہ بنے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمن کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی