رمضان المبارک کے دوران مارکیٹیں رات 12 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے رمضان المبارک میں مارکیٹیں رات 12 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دیدی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر 3 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کر دیا۔
عدالت کے صرف ماہ رمضان کیلئے اوقات کار میں تبدیلی کرتے ہوئے نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔
عدالتی تحریری حکم نامے میں کہا گیاہے کہ رمضان المبارک کے دوران مارکیٹیں رات 12 بجے تک جبکہ ہفتہ اور اتوار کو رات ایک بجے تک کھلی رہیں گی۔

مزید پڑھیں:  چین اور امریکہ کو حریف نہیں شراکت دار ہونا چاہئے، شی جنپنگ