قرآن پاک میں زندگی کا ہر پہلو واضح ہے، ول سمتھ

ویب ڈیسک: ہالی ووڈ کے مشہور اداکار ول سمتھ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ماہ رمضان میں حرف بحرف قرآن پاک پڑھ رہے ہیں جس سے وہ بے حد متاثر ہوئے۔
ول سمتھ نے بگ ٹائم پوڈ کاسٹ میں کہا کہ میں گزشتہ دو سال سے مشکلات کا شکار ہوں اور اس دوران مجھے کئی مسائل نے کھیر رکھا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران میں بہت پریشان تھا، اسی دوران میں نے قرآن پاک سمیت تمام مقدس کتابیں پڑھنے کا فیصلہ کیا۔
ہالی ووڈ کے مشہور اداکار ول سمتھ نے مزید کہا کہ ماہِ رمضان میں میں نے حرف بحرف قرآن پاک پڑھا اور اس سے بے حد متاثر ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ قرآن پاک میں زندگی کا ہر پہلو واضح ہے، ہم قرآن پاک پڑھتے ہوئے کسی بھی غلط فہمی کا شکار نہیں ہوسکتے۔

مزید پڑھیں:  مرغی کی قیمت میں کمی کیلئے چوزے کی برآمد پر پابندی کا فیصلہ