غزہ جنگ، فیفا سے اسرائیلی ٹیم پر پابندی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

ویب ڈیسک: غزہ جنگ کے دوران فلسطینیوں کی جانب سے فیفا سے اسرائیلی ٹیم پر پابندی کا مطالبہ کیا جانے لگا ہے۔
فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا کو اس معاملے پر انتہائی سخت صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
غزہ جنگ کے دوران فیفا کے کوالیفائنگ مقابلے جاری ہیں اس سلسلے میں اسرائیل کا سامنا آئس لینڈ سے ہے جبکہ اس عرصہ میں غزہ پر اسرائیل کی مہلک جنگ جاری ہے۔
اس لئے فیفا سے اسرائیلی ٹیم پر پابندی کا عالمی سطح پر مطالبہ کیا جانے لگا ہے.

مزید پڑھیں:  سولرپینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز