فزیکل فٹنس کیمپ کے لیے 29 قومی کرکٹرز کا اعلان

ویب ڈیسک: ٹی 20 ورلڈ کپ سمیت دیگر اہم بین الاقوامی ٹوّرنامنٹس کیلئے پی سی بی کی جانب سے قومی کرکٹرز کی فزیکل فٹنس کیمپ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فزیکل فٹنس کیمپ کے لیے 29 قومی کرکٹرز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ قومی کرکٹر آج کاکول ایبٹ آباد میں منعقدہ فٹنس کیمپ میں حصہ لینے کیلئَے رپورٹ کریں گے جبکہ کیمپ کا آغاز 26 مارچ سے ہو گا جو 8 اپریل تک جاری رہے گا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی جانب سے کاکول میں شروع ہونے والا فزیکل فٹنس کیمپ پاک فوج کے تعاون سے منعقد کر رہا ہے جس میں کھلاڑیوں کو بہترین فٹنس ٹریننگ دی جائیگی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیوچر ٹورنامنٹس میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹی 20 سیریز سمیت آئرلینڈ، انگلینڈ، امریکا اور ویسٹ انڈیز میں منعقدہ ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ شامل ہیں۔
پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ 29 قومی کرکٹرز میں بابر اعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، حسیب اللّٰہ، سعود شکیل، عثمان خان، محمد حارث، سلمان علی آغا، اعظم خان، افتخار احمد، عرفان خان نیازی، شاداب خان، عماد وسیم، اسامہ میر، محمد نواز، مہران ممتاز، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عباس آفریدی، حسن علی، محمد علی، زمان خان، وسیم جونیئر، عامر جمال، حارث رؤف اور محمد عامر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  محمود اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری، 27اپریل کو پیش کرنے کا حکم