امریکہ میں خون جما دینے والی سردی، درجہ حرارت منفی 40 تک گر گیا

ویب ڈیسک: امریکہ میں خون جما دینے والی سردی، درجہ حرارت منفی 40 سنٹی گریڈ تک گر گیا۔ ذرائع کے مطابق امریکہ میں موسم سرما کے برفانی طوفان کا نیا سسٹم داخل ہونے سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکہ کے وسطی ، مغربی، جنوبی اور مشرقی علاقے شدید برفباری کی لپیٹ میں آ گئے۔
اس دوران برفانی طوفان کی وجہ سے مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔
برفانی طوفان سے ملک کے کچھ حصوں کا درجہ حرارت منفی 40 سنٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔
امریکی محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کی ہے کہ نیویارک اور بوسٹن میں طوفان آ سکتا ہے، شکاگو میں سردی کی لہر اگلے ہفتے تک جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں:  پونچھ میں بھارتی فضائیہ کے قافلہ پر حملہ :1اہلکار ہلاک،4زخمی